پاکستان میں فوجی قافلے پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں خدشہ ہے کہ گیارہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حکام نے صرف واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن نقصان کے بارے میں بتانے سے گریز کیا ہے۔ یہ تازہ حملہ اطلاعات کے مطابق سوموار کو سہ پہر دو بجے کے قریب جنڈولہ وانا شاہراہ پر سروکئی کہ مقام پر پیش آیا۔ چند نامعلوم افراد نے گھات لگا کر راکٹوں سے فوجی قافلے میں شامل گاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں تین گاڑیوں کے تباہ ہونے کی بھی خبر ہے۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ وہ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واقعے کے علاقے کے مذکورہ سڑک کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی تھی۔ اس حملے میں ایک آئل ٹینکر کے تباہ ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد میں علاقے میں کئی ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||