BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 August, 2005, 15:05 GMT 20:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد پنڈی میں ایک ہلاک

 فوجی اہلکار
شہر میں فوجی اہلکار گاڑیوں میں گشت کرتے نظر آئے
پاکستان کے ایک اہم اور وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پچاس فیصد کے لگ بھگ ووٹنگ کی شرح رہی۔ ووٹنگ ختم چکی ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی چودھری نثار علی خان کے حلقے میں مغل برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں نذیر مغل نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اس واقعہ کے علاوہ تاحال ضلع بھر سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شہر کے بیشتر بڑے بازاریں بند رہے جب کہ راجہ بازار سے متصل کچھ مارکیٹوں میں دکانیں کھلی ہوئیں تھیں۔ شہر میں جگہ جگہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں جمع تھے اور پولنگ سٹیشنز کے گرد نواح میں خاصی گہما گہمی دکھائی دی۔

راولپنڈی ضلع میں تفریحی مقام مری سمیت بعض علاقوں سے پولنگ مقررہ وقت صبح آٹھ بجے سے کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔

پندرہ لاکھ کے قریب آبادی والے شہر راولپنڈی میں فوج کا ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔ شہر میں فوجی اہلکار گاڑیوں میں گشت کرتے نظر آئے لیکن پولنگ سٹیشنز کا انتظام پولیس نے ہی سنبھال رکھا تھا۔

شہر کے کچھ پولنگ سٹیشنز پر سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ کلاشنکوف لے کر گھومتے ہوئے دیکھے گئے۔

راولپنڈی سے اسلام آْباد تک پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی آمد رفت بھی معمول سے کافی کم تھی جس وجہ سے عام لوگوں کو سفر میں دشواری پیش آئی اور لوگ ٹیکسیوں میں سفر کرتے رہے۔

بلدیاتی انتخابات تو غیر جماعتی بنیاد پر منعقد ہوئے لیکن شہر میں ہر جگہ انتخابی کیمپوں پر حکمران مسلم لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز اور متحدہ مجلس عمل کے پرچم اور بینر لگے ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد