BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ’گینگ وار‘ میں پانچ ہلاک

کراچی
دو گھنٹے کےمقابلے میں ارشد پپو کا ساتھی ملا سلطان اورذوالفقار ہلاک ہو گئے
کراچی میں گینگ وار کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں پولیس کومطلوب ارشد پپو کے تین اور رحمان ڈکیت کےدو ساتھی بھی شامل ہیں۔

لیاری ٹاؤن سپر مارکیٹ پولیس کےمطابق گزشتہ شب لیاقت آباد میں منشیات فروش رحمان ڈکیت اور ارشد پپو کےگروہوں میں تصادم ہوگیا اور الیاس گوٹھ کے علاقےمیں دونوں فریقین نےدوبدو فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں رحمان ڈکیت کے دو ساتھی محمد عیسٰی، محمد اسلم جبکہ ارشد کا ساتھی وسیم احمد ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

لیاری کی گل محمد لین میں بدھ کی صبح دونوں فریقین میں ایک مرتبہ پھر تصادم ہوا۔ پولیس اس تصادم کی اطلاع پرموقع واردات پرپہنچ گئی۔

گینگ وار
 لیاری سے تعلق رکھنے والے رحمان ڈکیت اور ارشد پپو میں گذشتہ کئی برسوں سے گینگ وار جاری ہے جس میں دونوں گروہوں کے کئی لوگ مارے جاچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق دو گھنٹے کے مقابلے میں ارشد پپو کا ساتھی ملا سلطان اور ذوالفقار ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ان کے قبضے سےدو کلاشنکوف، دو ہینڈ گرینڈ اور پسٹل برآمد کیے گئے ہیں۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے رحمان ڈکیت اور ارشد پپو میں گذشتہ کئی برسوں سے گینگ وار جاری ہے جس میں دونوں گروہوں کے کئی لوگ مارے جاچکے ہیں۔ پولیس ان دونوں مطلوب افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لیاری میں رینجرز کی مدد سے آپریشن بھی کیا گیاتھا مگر ان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد