BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 August, 2004, 15:57 GMT 20:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں دھماکے، نو ہلاک
کراچی میں دھماکے،آٹھ ہلاک چالیس زخمی
گذشتہ چند برسوں میں کراچی میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں
کراچی سائٹ کے علاقے میں اتوار کی شام ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سِول ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال کے ذرائع نے آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ لاشیں عباسی شہید ہسپتال اور تین سِول ہسپتال کو موصول ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ شام سات بجے کے قریب سڑک پر رکھے ہوئے ایک تھیلے میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ چند منٹوں بعد ہی وہیں پر ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیاض لغاری نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاکتیں دوسرے دھماکے کے نتیجے میں ہوئیں اور پہلا دھماکہ معمولی تھا۔

یہ دھماکے سڑک کے کنارے واقع ایک ریستوراں کے پاس ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں اشتعال پایا جاتا ہے اور لوگوں نے پتھراؤ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد