BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 August, 2005, 09:00 GMT 14:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کے ایف سی: چھ ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے دو ماہ قبل امریکی ریستوران کے ایف سی کو جلانے والے چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی تحقیقات نیاز حسین کھوسو نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ملزمان کو گلشن اقبال کے مختلف علاقوں سےگرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار شدگان کے نام افتخار، محمد نفیس، سید افتخار نقوی، شبیر حسین، ظہیر حسین اور واجد حسین بتائے گئے ہیں۔ افتخار اور محمد نفیس بھائی ہیں۔

نیاز کھوسو کے مطابق ان ملزمان کی شناخت واقعہ کے چشم دید گواہوں سے کروائی جائے گی اور اگر لوگوں نے ان کی شناخت کر لی تو ان کو گواہ کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی عمر تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہے جن میں سے کچھ نوکری پیشہ ہیں تو کچھ طالبعلم ہیں۔ ان افراد کا تعلق کسی خاص گروپ یا تنظیم سے نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تیس مئی کو کراچی کےگلشن اقبال علاقے میں ایک شیعہ مسجد مدینتہ العلم پرخودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دو حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی مارے گئےتھے جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں دو نمازیوں نے بھی دم توڑ دیا تھا۔

شیعہ مسجد پر خود کش حملے کے ردِعمل میں ہونے والے ہنگاموں میں اسی رات امریکی ریسٹورانٹ کے ایف سی کو آگ لگا دی گئی تھی جس میں چھ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے جن کی شناخت ریسٹورنٹ کے ملازمین کے طور پر کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد