شیعہ تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں شیعہ تنظیموں نے عازمین حج کے کوٹا میں کمی کے خلاف بدھ کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرے کی قیادت حج عمرہ اور زیارت کمیٹی فقہ جعفریہ کے سربراہ مولانا سید محمد عون نقوی کر رہے تھے۔ مظاہرین وزارت مذہبی امور کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کے شیعوں کےلیےصرف تین سو کا کوٹہ مختص کرنا سراسرنا انصافی اور اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو عبادت الہی سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرعہ اندازی کا نظام ختم کیا جائے اور شیعہ عازمین حج کے لیے کوٹا میں اضافہ کیا جائے۔ سیکریٹری وزارت مذہبی امورکو معطل کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت نے بی بی سی انہوں نے بتایا کہ ابھی پندرہ آ گست میں کچھ دن ہیں اس تاریخ کے آنے تک یہ معاملہ حل ہوجائےگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||