فرقہ وارانہ تشدد: 1 ہلاک، 7 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں گزشتہ روز پندرہ شیعہ مسلمانوں کی ہلاکت کے بعد سے جاری ہنگامہ آرائی نے شدید صورت ِحال اختیار کرلی ہے جس کے دوران مزید ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے کا نام جمعہ خان اور عمر تقریباً پچاس سال بیان کی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہی سے ہنگامہ آرائی جاری تھی اور ہفتے کی شام سہراب گوٹھ پر اس ہنگامہ آرائی نے اس وقت شدت اختیار کر لی جب مظاہرین نے مشتعل ہوکر سڑک پر کچھ گاڑیاں جلانے کی کوشش کی۔ اس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی کافی دیر کی کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کے بعد وہاں رہنے والوں نے مظاہرین پر پھتراؤ کیا اور تھوڑی ہی دیر بعد دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی۔ جبکہ پولیس نے املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے کئی سڑکوں کو خاردار جھاڑیوں اور الیکڑک کے پائپ لگا کر بند کردیا تھا۔ ڈی آئی جی کراچی کے مطابق پورے دن پولیس لوگوں کو ہنگامہ آرائی کرنے سے روکتی رہی ہے مگر لڑکوں نے گلیوں میں سے نکل کر پولیس اور رینجرز کے لوگوں پر پھتراؤ کیا جس کے بعد آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جمعہ سے ہی شہر بھر میں کاروبار زندگی معطل ہے اور بیشتر علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیٹرول پمپوں کو بندکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||