کراچی میں فائرنگ سے تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کے روز علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین موٹر سائیکل سواروں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب پاکستان میں پیر کے روز جشن عید میلادالنبی منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق، زبیر اور مان نامی افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار کریم آباد اور لیاقت آباد کے درمیانی پل پر سے گزر رہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر کلاشنکوف سے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ اطلاعات کے مطابق زبیر اور مان حیدرآباد سے آئے تھے تاکہ وہ عید میلادالنبی کے جلوس میں شریک ہو سکیں۔ علاقے کے ٹاؤن پولیس آفیسر کیپٹن طاہر نوید نے بی بی سی کے نامہ نگار ادریس بختیار کو بتایا کہ ان کے خیال میں طارق کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دوسرے دو افراد زد میں آگئے۔ تاہم فی الفور حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ تخریب کاری کی واردات لگتی ہے کیونکہ پولیس کے مطابق مرنے والوں کا اب تک کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||