BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں فائرنگ سے تین ہلاک
کراچی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں
کراچی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چھ میں ہفتے کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کراچی سے نامہ نگار ادریس بختیار نے بتایا ہے کہ یہ واردات اس وقت ہوئی جب نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک ہوٹل پر بیٹھے ہو ئے افراد پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس اور موقع پر موجود کچھ افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور خود کار اسلحے سے لیس تھے۔ انہوں نے صرف ان افراد ہی کو نشانہ بنایا جنہیں وہ مارنا چاہتے تھے لیکن کسی دوسرے کو زخمی نہیں کیا۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جس انداز سے یہ واردات ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چند لوگوں کو چُن کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرنے والوں میں ایک شخص کا نام فیاض، دوسرے کا شاہد اور تیسرے کا امجد ہے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ان افراد کا تعلق کسی سیاسی یا لسانی جماعت سے تھا یہ نہیں۔

بعض سیاسی جماعتوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ہفتے کی رات ہلاک ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعتوں سے تھا۔ حکام کہتے ہیں کہ یہ فرقہ وارانہ واردات نہیں ہے۔

ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ مرنے والوں کا تعلق کس کے ساتھ تھا اور مارنے والے کون تھے۔ البتہ اس نئی واردات سے ایک مرتبہ پھر کراچی کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد