عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 |  10 اکتوبر 2004 کوموچی دروازہ کی شیعہ جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا تھا |
لاہور پولیس نے ایک شخص کو گزشتہ سال موچی دروازہ لاہور میں شیعہ مسجد میں دھماکہ کرکے چار افراد ہلاک کرنے کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ لاہور کی سی آئی اے پولیس کے ایس پی مسعود عزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم عمران عرف بوبی اس واقعہ کا شریک ملزم ہے اور اسے چند روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور آج اس کا انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت سے ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔ دس اکتوبر سنہ دو ہزار چار میں موچی دروازہ کے اندر شیعہ جامع مسجد میں مغربین کی نماز کے وقت ایک شخص نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا جس سے اس شخص سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ میں ایک ملزم تو ہلاک ہوگیا تھا لیکن دوسرا شریک ملزم عمران عرف بوبی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران نےاسلحہ کے استعمال میں افغانستان سے تربیت لی ہے۔ |