کوئٹہ میں ریٹائرڈ شیعہ افسر قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں پیر کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہر رضا نامی ایک ریٹائرڈ افسر کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ان کی بیوی زخمی ہوگئی۔ طاہر رضا واپڈا کے ریٹائرڈ افسر تھے اور ان دنوں ایک پرائیویٹ سکول کھول رکھا تھا۔ ان کی بیوی اس سکول کی پرنسپل ہیں۔ پیر کی صبح دونوں موٹر سائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی ۔ طاہر رضا موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ شیعہ کمیٹی کے صدر سید طاہر شاہ نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز نا معلوم افراد نے چلتن ہاوسنگ سکیم کے علاقے میں فائرنگ کرکے معروف ڈاکٹر نادر خان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ ڈاکٹر نادر خان کا تعلق کوئٹہ کی شیعہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||