دھماکہ خیز مواد اور افغان شہری گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک افغان شہری کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے ۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان شہری کے پاس ایک بکس تھا جس میں بارود، ڈیٹونیٹرز، فیوز ٹائمر اور ایک تیار ڈیوایس تھی جو کسی وقت پھٹ سکتی تھی۔ انھوں نے کہا ہے کہ بارود سے ایک درجن سے زیادہ بم بنائے جاسکتے ہیں۔ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ گرفتار شخص سے مذید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ابتدائی طور پر ملزم نے بتایا ہے کہ وہ یہ سامان افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک لے جا رہا تھا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ یہ قبل از وقت ہے کہ اس بارے میں کچھ کہا جا ئے تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ دھماکہ خیز مواد آئل ٹینکرز پر حملوں میں استعمال کیا جانا ہوجیسا کہ یہاں اس علاقے میں پہلے حملے کیے جا چکے ہیں تا ہم اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر اور خصوصا جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں مشتبہ طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ امریکی اور افغان فورسز نے جنوبی افغانستان میں ایک بڑی کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||