BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 April, 2005, 14:06 GMT 19:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیعہ رہنما: ملک گیر احتجاج

جامعیۃ المنتظر
وہ گاڑی جس میں جامعۃ المنتظر کے غلام حسین نجفی کا قتل ہوا
پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے دینی مدرسے جامعۃ المنتظر کے اساتذہ اور چند شیعہ رہنماؤں نے اپنے ادارے کے پرنسپل علامہ غلام حسین نجفی کے قتل کے ملزم گرفتارنہ کیے جانے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی ہے۔

علامہ غلام حسین نجفی کو یکم اپریل کو لاہور میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا اور ابھی تک پولیس ملزموں کو گرفتارنہیں کر سکی۔

جامعۃ المنتظر کے استاد محمد افضل حیدری نے دیگر اساتذہ اور شعیہ علماء،محمد افضل حیدری ،علامہ غلام عباس شیرازی ،سیدانوار حسین شمسی،مہدی حسن ،نصرت شاہانی حافظ کاظم رضا نقوی،اور علامہ مشتاق حسین جعفری کے ہمراہ آج لاہور کے پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی میں دیوبندی سنیوں کی تنظیم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنماؤں پر علامہ غلام حسین نجفی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیااورکہا کہ انہیں مبینہ طور پر حکومتی سرپرستی حاصل ہے اور اسی لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے لاہور پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور دوسرے دو رہنماؤں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا عندیہ تھا۔

شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ پولیس کا یہ بیان ان کے بقول ناانصافی پر مبنی ہے اور یہ پولیس کے جانبدارنہ رویے کی نشاندہی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک نامزد ملزم نے چودہ اپریل کو اسلام آباد میں ایک حکومتی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس شیعہ علماء کے ناموں پر مشتمل ایک ایسی ایک فہرست بھی موجود ہے جو ان کے بقول سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے بنائی ہے جس کا مقصد ان شیعہ رہنماؤں کو قتل کر نا ہے۔

ان کا دعوی تھا کہ اس فہرست میں یکم اپریل کو لاہور کے جامعۃ المنتظر کے سامنے قتل ہونے والے غلام حسین نجفی کا نام بھی تھا۔

انہوں نے کہاکہ پیرکو جامعہ کے طلباء اور علماء کرام گورنر ہاؤس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گے دو مئی اسی مقام پر خواتین مظاہرہ کریں گی آٹھ مئی کو آغا سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام حسین نجفی کا چہلم لاہور کے موچی دروازہ میں ادا کیا جائے گا جس کے بعد ان دونوں شخصیات کے قتل اور گلگت میں جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے خلاف ایک ملک گیر اجتماع منعقدکیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد