BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 July, 2005, 12:00 GMT 17:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

پاکستان پولیس
تین سال قبل اسی تنازعہ میں تین افراد قتل ہوگئے تھے
سندھ کے شہر سکھر میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ تین سال قبل اسی تنازعہ میں تین افراد قتل ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شنبھانی قبیلے کے لوگ ایک ڈاٹسن گاڑی میں روھڑی سیشن کورٹ میں ایک مقدمے کی سنوائی پر جا رہے تھے۔

کندھرا کے قریب مسلح افراد نے ان کو روک کر فائرنگ کی ۔جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت بادشاہ ڈنو، میل خان، سبحان علی، موٹن خان، میرو خان، الھجڑیو اور عاشق کے طور پر کی گئی ہے جو سارے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

کندھرا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق ماموں بھانجا ہیں جن میں زرعی زمین کے مالکانہ حق پر تنازعہ چل رہا تھا۔

واردات ایک پلاننگ کے تحت کی گئی اور ملزمان واردات کے بعد اپنے گھر خالی کرکے فرارہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فریقین میں تین سال قبل بھی جھگڑا ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وہ مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ سکھر میں دو ماہ قبل زمین کے تنازعہ میں چھ افراد قتل ہوگئے تھے۔ لکھن قبیلے کے لوگ عدالت میں سنوائی پر جارہے تھے کہ مہر قبیلے کے لوگوں نے حملہ کیا۔

زمین پر حق ملکیت پر فریقین میں چلنے والے تنازعات پورے قبیلے کے تنازعہ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد