BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 July, 2005, 20:34 GMT 01:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہزاد تنویر کی تربیت کی تردید

بشیر احمد
شہزاد ینویر کے ماموں بشیر احمد
جماعتہ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ لندن دھماکوں کے مبینہ خود کش بمبار شہزاد تنویر نے لاہور کے نواح میں ان کے مرکز مرید کے میں تربیت حاصل نہیں کی ہے انہوں نے اس بار ے میں بعض برطانوی اخبارات کی خبروں کو غلط اور جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

جماعت الدعوۃ کے مرکز سے جاری ہونے والے ایک بیان میں جماعت کے مرکزی سکریٹری اطلاعات محمد یحیٰ مجاہد نے کہا کہ یہ رپورٹیں غلط ہیں کہ’لندن بم دھماکوں کے ایک خود کش حملہ آور نے مرکز طیبہ میں عسکری تربیت حاصل کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مرکز طیبہ مرید کے میں کسی قسم کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ہے‘۔

ان کے بقول یہ ایک خالصتاً رہائشی اور تعلیمی پراجیکٹ ہے جہاں ایک ’الدعوۃ سائنس کالج ‘ہے، طلبہ طالبات کے لیے الگ الگ ہائی سکول اور ایک دینی مدرسہ قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر سائنسز اور دیگر جدید علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک کثیر الاشاعت برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کا حوالہ دیکر کہا کہ اس اخبار کی یہ خبر بھی غلط ہے کہ ’مریدکے میں اسامہ بن لادن کا گھر تھا اور مبینہ خود کش بمبار شہزاد تنویر نے اس گھر میں تربیت حاصل کی‘۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا مرکز طیبہ میں گھر تو دور کی بات ہے وہ کبھی یہاں آئے ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے نہ ان کی تنظیم ممنوعہ ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی دفتر یا مرکز خفیہ نہیں اور کسی کو وہاں آنے جانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعتہ الدعوۃ ایک فلاحی، رفاعی اور دینی سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کے خلاف غلط خبریں شائع کرنے والے برطانوی اخبارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید پہلے کالعدم لشکر طیبہ کے امیر ہوا کرتے تھے لیکن چند سال قبل لشکر طیبہ کو کالعدم قرار دیا گیا تو حافظ محمد سیعد نے اس تنظیم کو چھوڑ کر جماعتہ الدعوۃ کے نام سے ایک نئی تنظیم بنا لی تھی۔ جماعتہ الدعوۃ کو حکومت پاکستان نے واچ لسٹ پر رکھا ہوا ہے۔

66حملے کے بعد
لندن والے اپنی معمول کی زندگی پر واپس
66’دہشت گرد پڑوسی‘
مشتبہ بمباروں کی شناخت کے بعد کشیدگی کا خطرہ
66خوفناک حقیقت
خود کش بمبار برطانوی مسلمان تھے
66حملہ آور کون تھے
لندن بم دھماکوں میں ملوث کون اور کیا تھے۔
لیڈز سے کنگز کراس
لندن دھماکوں کی تفتیش سے کیا سامنے آیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد