کنگز کراس دھماکوں کے دن صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر چار افراد جن میں سے تین مغربی یارکشائر سے آئے تھے، سٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھے گئے۔ ٹیویسٹاک سکوائر چار میں سے ایک مشتبہ شخص سے منسلک اشیاء ٹیویسٹاک پر ہونےوالے بس دھماکے کے ملبے میں سے برآمد ہوئیں۔ لیور پول سٹریٹ اور آلڈ گیٹ اس بات کے قوی امکان ہیں کہ یہاں ہونے والے دھماکے میں ایک مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا۔ یہاں سے باقی دو مشتبہ افراد سے منسلک اشیاء بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ ایجوئیر روڈ یہاں سے بھی چار میں ایک مشتبہ شخص سے منسلک اشیاء برآمد ہوئیں۔ |