BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 July, 2005, 15:16 GMT 20:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پی پی اور ایم ایم اے سے مفاہمت‘

نواز شریف
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے علاوہ انہیں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین اور متحدہ مجلس عمل کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کو ترجیع دینے کی ہدایت دی ہے۔

پشاور میں سنیچر کو سعودی عرب سے ٹیلفونک خطاب میں اپنی جماعت کے عہدیداروں اور کارکنوں سے سرکاری جماعت مسلم لیگ (ق) یا اس کی دیگر حلیف جماعتوں سے انتحابی مفاہمت سے منع کیا ہے۔

نواز شریف نے صوبائی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ورکروں کو اس سلسلے میں پوری آزادی دیں جبکہ خود صرف اس کارروائی کی نگرانی تک محدود رہیں۔

یہ نواز شریف کا اپنی جلاوطنی کے بعد پشاور میں پہلا ٹیلیفونک خطاب تھا۔ بے نظیر اور الطاف حسین کی طرز پر انہوں نے بھی ٹیلیفون کے ذریعے جماعت کے کارکنوں سے خطاب کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ لاہور میں ایسا ہی ایک خطاب کرچکے ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ کسی مفاہمت کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انہیں اپنی جماعت کے کارکنوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان لوٹنا چاہتے ہیں لیکن یہ واپسی اصولوں کا سودا کر کے نہیں خریدی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی نئی صوبائی کابینہ کے علاوہ دیگر پارٹی اراکین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ سابق وزیر اعلی سرحد پیر صابر شاہ گزشتہ روز دوبارہ پارٹی کے صوبائی صدر منتحب ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد