BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 May, 2005, 04:07 GMT 09:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شریف خاندان کے اثاثے تقسیم

عباس شریف اپنے اثاثے نواز شریف کے ساتھ مشترکہ رکھیں گے
عباس شریف اپنے اثاثے نواز شریف کے ساتھ مشترکہ رکھیں گے
سعودی عرب میں جلا وطن سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے خاندانی اثاثے آپس میں تقسیم کرلیے ہیں جبکہ ان کے تیسرے بھائی عباس شریف نے اپنے اثاثے نواز شریف کے ساتھ مشترکہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز نے دس مئی کی اشاعت میں ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ دی ہے کہ اثاثوں کی تقسیم کا فیصلہ شہباز شریف کی تیسری شادی کے بعد کیا گیا جو انہوں نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفے کھر کی سابقہ بیوی تہمینہ درانی سے کی ہے۔

شریف برادران کے والد میاں محمد شریف نومبر سنہ دو ہزار چار میں انتقال کر گئے تھے۔

اخبار کے مطابق رمضان شوگر ملز، مسلم ٹاؤن میں گروپ کا مرکزی دفتر، رائے ونڈ میں شاہین زرعی فارم اور لندن کا ایک فلیٹ شہباز شریف کے حصے میں آئے ہیں۔

دوسری طرف اخبار کے مطابق نواز شریف اور عباس شریف کے حصہ میں چودھری شوگر ملز، حمزہ پیپر ملز، شریف میڈیکل کمپلکس، شریف ایجوکیشن سٹی اور لندن کے دو فلیٹ آئے ہیں۔ان دونوں ملوں کے ذمہ واجب الادا بیس کروڑ روپے کے قرضے نواز شریف ادا کریں گے۔

میاں شریف
میاں شریف اتفاق گروپ اور شریف خاندان دونوں کے سربراہ تھے

دس دسمبر سنہ دو ہزار ایک میں سعودی عرب جلاوطنی کے وقت حکومت نے شریف خاندان سے ایک معاہدہ کے مطابق ان کے ماڈل ٹاؤن کا بنگلہ، ایمپریس روڈ کے دفاتر اور اتفاق فاؤنڈری کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

شریف خاندان نے جلاوطنی کے دوران میں سعودی عرب میں عزیزیہ سٹیل ملز کے نام سے ایک فولاد کا کارخانہ لگایا تھا جسے انہوں نے بعد میں فروخت کردیا تھا۔

شریف خاندان ملک کا ایک بڑے صنعتی گروپ سمجھا جاتا ہے جس کی ابتدا نواز شریف کے والد میاں محمد شریف اور ان کے چھ بھائوں نے اتفاق گروپ کے نام سے قیام پاکستان سے پہلے رکھی تھی۔

جب نواز شریف وزیراعظم بنے تواتفاق گروپ کے چھ خاندان آپس میں جائداد کے معاملہ پر اختلاف کا شکار ہوگئے تھے اور طویل جھگڑوں کے بعد اس کے اثاثے ان خاندانوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

اب میاں محمد شریف کے بیٹوں نے بظاہر کسی جھگڑے کے بغیر خاندانی اثاثے آپس میں تقسیم کرلیے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ سیاسی معاملات پر ان کی سوچ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ نواز شریف فوجی حکومت کی جانب سخت رویہ رکھتے ہیں جبکہ شہباز شریف مفاہمت کی طرف مائل ہیں۔ تاہم شہباز شریف ایسی اطلاعات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد