BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 May, 2004, 20:46 GMT 01:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انشااللہ سب واپس جائیں گے:شہباز
نواز اور شہباز شریف
’انشااللہ سب واپس آئیں گے‘
پاکستان مسلم لیگ(نواز) کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے بھائی نواز شریف کی طرف سے سعودی عرب کی حکومت کی ایما پر انہیں پاکستان جانے سے روکنے کی باتوں میں صداقت نہیں ہے اور وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں واپس نہیں جا رہے۔

شہباز شریف نے پاکستان روانگی سے ایک روز قبل بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت ان کی واپسی کی خبر سن کر فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہ ’جو میرے لائق حقیر خدمت ہے میں وہ کرنے جا رہا ہوں‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کو ان کی واپسی سے حکومت کے خوف کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ’اپنے وطن کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے، یہ بات اگر حکومت کو بھاتی نہیں تو یہ دُکھ کی بات ہے‘۔

دُکھ کی بات
 ’اپنے وطن کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے، یہ بات اگر حکومت کو بھاتی نہیں تو یہ دُکھ کی بات ہے
شہباز شریف
پاکستان پہنچنے پر اپنی ممکنہ گرفتاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ’ میں ان میں سے نہیں ہو جنہوں نے پہلے کرپشن کی اور پھر ڈیلوں کے ذریعے ملک واپس پہنچ گئے‘۔

ایک سوال کے جواب میں کہ اِس وقت پاکستان جانے اور حکومت سے معرکہ آرائی سے ان کو اقتصادی پر نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے سعودی عرب میں ان کے کاروبار کو عراق کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملے گا، شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں کارخانہ لگانا ان کا حق تھا۔

انشا اللہ
 انشااللہ نواز شریف واپس جائیں گے، محترمہ بینظیر بھٹو واپس تشریف لائیں گی، میں سمجھتا ہوں کہ سبھی پاکستانی رہنماؤں کو واپس آنا چاہیے اور واپس آنے دینا چاہیے اور ان کو متحرک ہونا چاہیے‘۔
شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ملک سے نہ نکالا جاتا تو یہ کارخانہ پاکستان میں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی تعمیر نو تو حال کی بات جبکہ اس کارخانے کی بنیاد تو بہت پہلے ڈالی گئی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ معرکہ آرائی کرنے پاکستان نہیں جا رہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے امکان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ان کا وطن ہے انشااللہ نواز شریف واپس جائیں گے، محترمہ بینظیر بھٹو واپس تشریف لائیں گی، میں سمجھتا ہوں کہ سبھی پاکستانی رہنماؤں کو واپس آنا چاہیے اور واپس آنے دینا چاہیے اور ان کو متحرک ہونا چاہیے‘۔ ’اس طریقے سے ہم آج کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو متحد کرنا اور مسلم لیگ(نواز) کو ختم کرنا حکومت کی خام خیالی ہے۔

شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ تاثر ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ان کی واپسی سے خوش نہیں کیونکہ خیال ہے کہ اس نے حکومتِ پاکستان کو کوئی ضمانت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں۔’میں اس کا جواب نہیں دے سکتا‘۔

سعودی عرب جلا وطنی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی مرضی کے بغیر زبردستی جلا وطن کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد