BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 March, 2005, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی‘

 نواز شریف
’مسلم لیگ نواز نے حکومت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے انہیں شرائط پیش کی ہیں‘
پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات صدیق الفاروق نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے حکومت نے انہیں پیشکش کی ہے جو مسترد کردی گئی ہے۔

جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران محتلف سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے پاس اپنے نمائندے بھیجے ہیں اور پیشکش کی ہے کہ اگر وہ صدر جنرل پرویز مشرف کو باوردی صدر تسلیم کرلیں تو وہ دو ہزار سات کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس ضمن میں جب وزیراطلاعات شیخ رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ شہباز شریف باالواسطہ طور پر حکومت سے رابطے میں ہیں۔

صدیق الفاروق کے مطابق اس پیشکش پر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو باوردی صدر تسلیم کرنا عصر کے وقت روزہ توڑنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ نواز نے حکومت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے انہیں شرائط پیش کیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ باوردی صدر قبول نہیں، فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں، اتفاق رائے سے نگران حکومت اور آزادانہ الیکشن کمیشن بنایا جائے تو وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس پیشکش پر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو باوردی صدر تسلیم کرنا عصر کے وقت روزہ توڑنے کے مترادف ہوگا۔
صدیق الفاروق

حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز سے رابطوں کا اکثر وزیراطلاعات ذکر کرتے رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے بعد پہلی بار ہے کہ مسلم لیگ نواز نے بھی کھل کر ان رابطوں کا اقرار کیا ہے۔

صدیق الفاروق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تاحال چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی میں سے کسی نے شہباز شریف سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملاقات ہوئی تو وہ میاں محمد شریف کی وفات کی تعزیت کے سلسلے میں ہی ہوگی۔

ایک سمجھوتے کے تحت نواز شریف کے جلاوطن ہونے کے بارے میں شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس ضمن میں تحریری معاہدہ پیش کریں تو وہ انہں دو کروڑ انعام دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد