پیٹرول کی دکان میں آگ5 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں پیٹرول کی دکان میں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے اور سات دکانیں جل گئی ہیں۔ انتظامی افسر حبیب اللہ کھیتران نے بتایا ہے کہ سمگل شدہ پیٹرول کی ایک دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔ اس آگ سے پانچ افراد جھلس گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کل رات چمن میں افغانستان منرل واٹر لے جانے والے ٹرک میں دھماکہ ہوا ہے۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں ٹرک میں ہونے والےدھماکےاس دھماکے سے ٹرک کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں نا معلوم افراد نے افغانستان پیٹرول لے جانے والے ٹرک پر حملہ کیا تھا جس سے دو پاکستانی ڈرائیور اور کلینر ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||