گوادر، آدھے گھنٹے میں 4 دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آدھے گھنٹے کے وقفے میں چار دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ دھماکے ساڑ ھے دس بجے اور گیارہ بجے کے درمیان ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ دو دھماکے فش ہابر یعنی بندرگاہ کے قریب ایک سمندر کے کنارے فرنٹیئر کور کے دفتر کے پاس اور ایک ڈاکخانے کے پاس ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کے دھماکے تھے جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ مقامی صحافی بہرام بلوچ نے کہا ہے کہ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں کچہری کے احاطے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا جبکہ دو روز پہلے تربت میں دو دھماکے ہوئے تھے۔ تربت میں دھماکے فرنٹئر کور کے انسپکٹر جنرل کے دورے کے دوران ہوئے تھے جن کے ذمہ داری بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ٹیلیفون پر قبول کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||