کوئٹہ میں دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ اور قلات میں تین دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قلات میں دھماکہ ایک ٹیلیفون کے کھمبے کے قریب ہوا ہے جس سے کھمبے کے قریب نصب ٹیلیفون کی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے اور کوئی چار سو ٹیلیفون نمبر متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قلات دھماکے کی آواز سے ایک شخص بہوش ہو گیا ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی آواز اس قدر شدید تھی کے قریبی مکان میں نصراللہ نامی شخص بہوش ہو گیا ہے۔ تا ہم اسے طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی عمارت کے سامنے ایک کھلے میدان میں ہوا ہے لیکن اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسرے دھماکے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ کہاں ہوا ہے ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ پہلا دھماکہ ایک پٹاخے سے ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے دھماکے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||