BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 May, 2005, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اخبارمالکان کی درخواست مسترد

احتجاج کرتے صحافی
اردو اخبارات میں صحافیوں کی تنخواہیں انگریزی اخبارات کے مقابلے میں کم ہیں
پاکستان کی سپریم کورٹ نےاخبارات کے مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کی جانب سے ساتویں ویج ایوارڈ کی روشنی میں صحافیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نےجس کی سربراہی جسٹس افتخار چوہدری کر رہے تھے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان درخواستوں پر اثر نہیں پڑے گا جو دوسری عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

اکتوبر دوہزار ایک میں ساتویں ویج ایوارڈ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا اور اس وقت سے اخباری مالکان اور ملازمین کے درمیان یہ تنازعہ چل رہا ہے۔

پاکستان میں صحافیوں کی تنخواہیں ویج ایوارڈ کے تحت بڑھتی ہیں لیکن اخبارات کے مالکان اس ایوارڈ پر عملدرامدنہیں کرتے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ پر عملدرامد سے ان کو شدید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

تاہم صحافیوں کا کہنا ہے کہ اخبارات کو اشتہارات کے ضمن میں اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ اگر وہ اس ایوارڈ سے دوگنا تنخواہ بھی بڑھا دیں تو ان کو پھر بھی فائدہ ہو گا۔

پاکستان میں خصوصا اردو اخبارات میں صحافیوں کی تنخواہیں انگریزی اخبارات کے مقابلے میں کم ہیں۔

پاکستان فیڈریشن آف یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے اس فیصلے پر کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے صحافیوں کے حق میں فیصلہ دے کر ان کو انصاف مہیا کیا ہے۔

ادھر صحافیوں نے منگل کو یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تیس سے زائد صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوسرے دن بھی دھرنا دیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

صحافی آج اس واقعہ کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد