اسلام آباد: درجنوں صحافی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقعہ پر اسلام آباد میں درجنوں صحافیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس وقت درجنوں صحافیوں کو گرفتار کر لیا جب وہ آزادی صحافت کے موقعہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے رکن سی آر شمسی کی قیادت میں وزیر اعظم ہاوس کے سامنے مظاہرہ کرنے کے لیے ایک جلوس کی صورت میں جا رہے تھے۔ گرفتار شدہ صحافیوں کو پہلے سیکریٹریٹ تھانے لیے جایا گیا جہاں سے انہیں ٹرکوں میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف بھیج دیا گیا۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہر رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||