صحافیوں کا دھرنا، پولیس کاگھیراؤ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ان کا دھرنا منگل کو اسلام آباد میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر نکالے گئے ایک جلوس پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تیس سے زائد صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف تھا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ صحافیوں کی آزادی کو سلب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں جمعرات کو اس واقعے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی۔ اس دھرنے کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ آج پاکستان کے تمام اخبارات نے منگل کے واقعے کی خبر نمایاں طور پر شائع کی۔ ادھر کل رات قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||