BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 April, 2005, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس ختم

پراپرٹی ٹیکس
صوبائی اسمبلی نے ٹیکس کے خاتمے کو قانونی شکل بھی دے دی ہے
پاکستانی پنجاب میں پانچ مرلے تک کے رہائشی مکانوں پرعائد پراپرٹی ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ آج پنجاب اسمبلی نےاس سلسلہ میں باقاعدہ قانون بھی منظور کر لیا ۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چند ماہ پہلے اس ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف نے اس سلسلہ میں ایک قرارداد بھی پیش کی تھی جو سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی تھی۔

آج صوبائی وزیرایکسائز چودھری شفیق نے مسودۂ بل منظوری کے لیے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ مرلے تک کے مکانوں سے حکومت کو سالانہ پچاس کروڑروپےتک ٹیکس ملتا تھا جو اب نہیں ملےگا لیکن اس کا فائدہ براہ راست لاکھوں شہریوں کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ قانون جولائی دوہزارچار سے نافذالعمل ہوگا۔

مسلم لیگ نواز سےتعلق رکھنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا ثناءاللہ نے کہاکہ یہ اس ٹیکس کی معافی کی قرارداد اپوزیشن نے پیش کی تھی اور اس وقت ایوان میں سے صرف وزیر ایکسائز نےاس کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ، وزیر اعلی پنجاب کاشکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اپنے وزیروں کی مخالفت کے باوجود اپوزیشن کی قرارداد کو قانون بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امیدظاہرکرتے ہیں کہ حکومت اب حزب اختلاف کے علاقوں کے روکے گئےترقیاتی فنڈز بھی جاری کر دے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد