BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 June, 2004, 06:56 GMT 11:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بے سہارا بچوں کی بہبود کا قانون

پنجاب اسمبلی
تازہ قانون کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے پر تین سال قید کی سزا دی جاسکے گی
پنجاب اسمبلی نے بے سہارا اور نظر انداز کیے گئے بچوں کی بہبود سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے۔

یہ بل صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اسمبلی میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے انیس سو نوے کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنوینشن کی توثیق کی ہے اس لیے وہ یہ قانون لانے کی پابند ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے پندرہ کروڑ آبادی کا تینتالیس فیصد ہیں۔پانچ اور نو سال کی عمر کے درمیان کے ساٹھ لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔

انسانی حقوق کمیشن براۓ پاکستان کے مطابق ملک میں دس سے چودہ سال کی عمر کے اٹھارہ فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں حالانکہ قانون ا س کی اجازت نہیں دیتا۔

پنجاب میں منظور کیے گئے نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی جاسکے گی۔

اس قانون کے تحت بے سہارا اور نظر انداز کیے گئے بچوں کی بہبود اور تحفظ کے لیے ایک بیورو قائم کیا جائے گا جو مختلف علاقوں میں بچوں کی بہبود کے ادارے قائم کر سکے گا۔

اس قانون کے تحت بچوں کے تحفظ کے لیے عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی اور بیورو بچوں کے حفاظتی آفیسر کا تقرر کرسکے گا۔

یہ افسر جو کسی بے سہارا بچہ کو تحویل میں لینے کے چوبیس گھنٹہ کے اندر اندر بچوں کی عدالت میں پیش کرے گا۔

اس قانون کے تحت حکومت ان بچوں کو اپنی تحویل میں لے سکے گی جن کے والدین ان کی بہبود اور تحفظ مہیا نہ کر رہے ہوں۔

ایسے بچوں کو بے سہارا اور محتاج تصور کیا جاۓ گا جو بے گھر ہوں یا جن پر ماں باپ کا کنٹرول نہ ہو اور وہ کسی بدکاری کے اڈے میں رہائش پذیر ہوں۔

پنجاب اسمبلی نے مسودہ قانون میں حزب اختلاف کی ایک ترمیم بھی منطور کرلی جس کے مطابق بچوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے بنائے گئے بیورو میں اسمبلی کے دو رکن حکومتی جماعت سے اور ایک حزب اختلاف سے لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد