BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 February, 2004, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب: رکن صوبائی اسمبلی نااہل

پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی
لاہور کی عدالت عظمیٰ نے پیر کو لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ امجد عزیز کو نااہل قرار دے کر سرکاری جماعت مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ہارون اختر کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

ہارون اختر خان وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان کے چھوٹے بھائی اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اختر عبدالرحمٰن کے صاحبزادے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکش ٹریبیونل کے جج جسٹس میاں حامد فاروق نے انتخاب میں لاہور کے حقلہ ایک سو چھپن سے دوسرے نمبر پرکامیاب ہونے والے امیدوار ہارون اختر خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے امجد عزیز کے انتخاب کو منسوخ کردیا۔

جج نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ ان کی جگہ ہارون اختر منتخب اور رکن اسمبلی ہیں۔

شیخ امجد عزیز کے انتخاب کو ان کے پاس بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا۔ شیخ امجد عزیز نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی۔

تاہم درخواست گزار کے وکیل اعجاز احمد اعوان کا کہنا تھا کہ شیخ امجد عزیز نے ایف ایس سی بھی نہیں کیا تو وہ بی اے کیسے کرسکتے تھے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کےکسی بی اے کے نتیجہ میں یہ نہیں ہے کہ انہوں نے بی اے پاس کیا ہے۔

پاکستان میں متعدد منتخب ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن ٹریبیونلز میں اس بنیاد پر درخواستیں زیرسماعت ہیں کہ ان کی بی اے کی اسناد جعلی ہیں یا وجود ہی نہیں رکھتیں۔

حال ہیں میں وفات پانے والے وفاقی وزیر عبدالستار لالیکا کے خلاف بھی ایک ہی درخواست زیرسماعت تھی۔

متحدہ مجلس عمل کے ساٹھ سے زیادہ ارکان پارلیمان پر اس بنیاد پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست زیر التوا ہے کہ ان کی اسناد مدرسوں سے جاری ہوئیں ہیں جن کا مرتبہ بی اے کے برابر نہیں ہے اس لیے انہیں نااہل قرار دے دیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد