عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 |  طالبان سے ہمیشہ ایک ایک پراسراریت وابستہ رکھی گئی ہے |
کوئٹہ میں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سابق طالبان دور سے وابستہ اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں کوئی سترہ افغانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کچھ گرفتاریاں اس سال جنوری میں میں کی گئی تھیں جن میں طالبان دور کی اہم شخصیات شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کو ان افغانیوں کے بارے میں معلوم ہو ا ہے کہ یہ لوگ یہاں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان لوگوں کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈز وغیرہ موجود تھے۔ ان افغانیوں کو اب واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ گرفتار افراد میں طالبان دور میں کابل کے ایک پولیس افسر اور ہلمند صوبے کے سابق نائب گورنر شامل ہیں۔ |