BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 March, 2005, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک افغان بس سروس معاہدہ

مشرف اور کارزئی
صدر کارزئی نے صدر مشرف سے بھی ملاقات کی
پاکستان اور افغانستان نے پشاور سے جلال آباد اور کوئٹہ سے قندھار کے درمیان بس سروس شروع کرنے سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ان معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز نے شرکت کی۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ،خطے کی صورتحال اور تجارتی روابط پر بات کی۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے افغانی صدر کرزئی کے ساتھ ترکمانستان-افغانستان-پاکستان گیس پائپ لائن کے معاملے پر بھی بات کی ہے۔

اس موقع پر صدر حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان رشتہ اتنا گہرا ہے کہ دونوں حکومتوں کو اس رشتے کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ چلنے میں مشکل آ رہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں ذرائع ابلاغ ، سیاحت ، ثقافت اور دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کے درمیان مستقل مشاورت کا ایک پروٹوکول شامل ہے۔

کل صدر حامد کرزئی نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی جس میں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد