BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 April, 2005, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم ایم اے کی ہڑتال کی کال

News image
ایم ایم اے نے ملک میں مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
متحدہ مجلس عمل نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف اس کی اپیل پر آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کو ئی ہڑتال نہیں ہونے دی جائے گی۔

مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ آج عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کر رہے ہیں اور ملک بھر میں دکانیں اور دفاتر بند رہیں گے پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک پر امن ہڑتال ہے اور جمہوری معاشرے میں احتجاج کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے ۔

تاجر تنـظیموں اور ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں نے ہڑتال کے بارے میں ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے کچھ نے ہڑتال میں شامل ہونے اور کچھ نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

حزب مخالف کی ایک دوسری جماعت مسلم لیگ نواز نے اس ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کرنے یا راستہ روکنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

صوبہ سرحد میں مجلس عمل کی حکومت ہے جبکہ بلوچستان میں وہ مخلوط حکومت کا حصہ ہے لیکن دونوں صوبائی حکومتوں نے ہڑتال کے بارے میں لاتعلقی قائم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اس سلسلے میں سخت موقف اختیار کر رکھا ہے اور دو روز سے ان دونوں صوبوں میں مجلس عمل کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمدنے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ تین ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ڈیڑھ ہزار صرف کراچی میں گرفتار ہوئے ان کے بقول ایم کیو ایم کے کارکن اور رہنما پولیس کی گاڑیوں میں موجود رہ کر گرفتاریوں کے نشاندہی کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد