فرقہ ورانہ تشدد کا اہم ملزم گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک اہم رکن کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ وہ مختلف مذہبی بنیاد پر قتل کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ رمضان مینگل لشکر جھنگوی کا ایک اہم رکن ہے اور اسے جمعہ کو نیو سریاب کے علاقے میں گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ بھیس بدل کر رہ رہا تھا۔ رمضان مینگل گھر کے قریب تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اہل تشیع پر کیے گئے کئی حملوں میں ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔ انھوں نے نمایاں واقعات کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس پر حملے اور دیگر واقعات میں رمضان مینگل کسی نہ کسی حوالے سے ملوث رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ کئی بڑی واداتوں کا ماسٹر مائینڈ تھا۔ گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس پر حملے میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ رمضان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوئی دس لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا تا ہم انھوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں تفصیلات بعد میں فراہم کر دی جائیں گی۔ کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اب تک ایک سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ واقعات انیس سو ننانوے کے بعد پیش آئے ہیں۔ ان میں بڑے واقعات عاشورہ کے جلوس پر حملہ امام بارگاہ میں نمازیوں پر حملہ اور زیر تربیت پولیس اہلکاروں پر حملے شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||