 |  کوئٹہ کی حدود میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا |
کوئٹہ سٹی گورنمنٹ کے ناظم عبدالرحیم کاکڑ نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ سٹی گورنمنٹ کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کی رُو سے چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع عام، آتشیں اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ سپیکر کے استعمال، گاڑیوں میں کالے شیشوں اور وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور کا بنیادی مقصد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنا ہے۔ دو مارچ کو شیعہ مسلمانوں کے ایک ماتمی جلوس پر مسلح حملے میں پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ |