BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 March, 2005, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرت کے نام پر قتل، بل مسترد
News image
یہ قانون سابق صدر جنرل ضیاءالحق کے دور میں نافذ کیا گیا تھا
حکومت پاکستان کے ارکان نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون کو مضبوط بنانے سے متعلق ایک بل رد کردیا ہے۔

پارلیمان نے منگل کے روز اکثریتی ووٹ سے اس بل کو رد کیا ہےاور اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے۔

وزیر قانون وصی ظفر نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ دسمبر کے ترمیمی بِل کے بعد تعزیرات پاکستان میں مزید ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم حزب مخالف اور حزب اقتدار کی چند خواتین ارکان نے کہا ہے کہ مزید ترامیم پر زور دیتی رہیں گی۔

منگل کے روز پیش کیا جانے والا بل مسلم لیگ کی رکن کشمالہ طارق نے متعارف کروایا تھا۔

یہ قانون سابق صدر جنرل ضیاءالحق کے دور میں نافذ کیا گیا تھا اور اس کے تحت باہمی سمجھوتے سے مقتول کے لواحقین قاتل کو معاف کرسکتے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس قانون کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوتا آیا ہے جس کے باعث غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان میں حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی بیشتر خواتین وہ ہوتی ہیں جو پسند کی شادی کرنا چاہتی ہیں۔ کئی مرتبہ جائیداد کے بٹوارے کے خوف سے بھی خواتین کو قتل کردیا جاتا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ سال کے دوران چار ہزار خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئی ہیں۔

غیرت کے نام پر قتل ہونے والی افشین مسرتغیرت کے نام پر قتل
نیا حکومتی بل اس کی سخت سزا تجویز کرتا ہے
امریتہ پرتماعزاز سے بے نیاز
امریتہ پریتم گوجرانوالہ کی بیٹی اعزاز سے بے نیاز
غیرت کے نام پر
برطانیہ میں غیرت کے نام پر سو سے زیادہ قتل ہوئے؟
غیرت کے نام پر قتل غیرت کے نام پر قتل
قصاص کے قانون پر نظرثانی ضروری: رفاقت علی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد