BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 June, 2004, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات
News image
غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات کے لیے گزشتہ برس ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی
برطانیہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس انگلینڈ اور ویلز میں قتل کی ایک سو سے زیادہ ایسی وارداتوں کی ازسر نو تحقیقات کر رہی ہے جس کے بارے میں اسے شبہ ہے کہ یہ غیرت کے نام پر کیے گئے تھے۔

محکمۂ پولیس سکالینڈ یارڈ کے سراغ رساں پچھلے دس سالوں میں ہونے والی قتل کی وارداتوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان میں سے باون قتل لندن جبکہ پنسٹھ انگلینڈ اور ویلز میں ہوئے تھے۔

قتل کی جانے والی خواتین کی اکثریت کا تعلق برطانیہ میں بسنے والے جنوبی ایشیا کے خاندانوں سے تھا۔ جبکہ کئی عرب دنیا اور مشرقی پورپ سے تعلق رکھتی تھیں۔

مٹروپولیٹن پولیس اس انکوائری کی تفصیلات منگل کے روز دی ہیگ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کرے گی۔

قتل کی ان وارداتوں کے محرکات ایسے تعلقات بھی شامل تھے جن کے بارے میں خاندان والوں کا خیال تھا کہ اس سے ان کی بدنامی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کئی وارداتوں میں کرائے کے قاتل ملوث تھے۔

ہیگ میں ہونے والی کانفرنس کا اہتمام یورپول نے کیا ہے جس کا مقصد آگہی پیدا کرنا اور یورپ میں اس جرم سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا۔

گزشتہ ستمبر میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایک تحقیق کروانے کا اعلان کیا تھا جو غیرت کے نام پر قتل کی نفسیات جانے کی کوشش کرے گی۔

یہ فیصلہ ایک کرد مسلمان عبداللہ یونس کو اپنی سولہ سالہ بیٹی کے قتل میں عدالت سے سزا ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔ یونس نے اپنی بیٹی کو ایک شخص سے جنسی روابط قائم کرنے پر قتل کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد