BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 January, 2004, 00:36 GMT 05:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شائستہ کی حفاظت کریں: صدر مشرف
شائستہ عالمانی
شائستہ کو پسند کی شادی کرنے پر جان کا خطرہ ہے

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت شائستہ عالمانی کی ہر طرح سے حفاظت کرے گی۔

شائستہ عالمانی کو جس نے کسی اور قبیلے کے فرد سے پسند کی شادی کی تھی اپنے ہی قبیلے والوں سے جان کا خطرہ ہے جو غیرت کے نام پر ان کا قتل کر سکتے ہیں۔

جنرل مشرف نے سندھ میں حکام سے کہا ہے کہ وہ بائیس سالہ شائستہ عالمانی کی پوری طرح حفاظت کریں۔

اطلاعات کے مطابق قبیلے والوں نے شائستہ کی شادی کو ان کی غیرت پر حملہ کہا ہے اور اسی واسطے وہ اس کی جان کے درپے ہیں۔

شائستہ اس وقت کراچی میں ومینز پولیس تھانے میں ہیں۔

حالیہ مہینوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ صدر مشرف نے کسی عورت کے خلاف زیادتی کے مقدمے میں ذاتی طور پر خود مداخلت کی ہے۔

نومبر میں انہوں نے وسطی پنجاب میں مردہ پائی جانے والی ایک لڑکی کے مقدمے میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس لڑکی کے جسم پر زخموں کے نشان تھے جن سے واضح ہوتا تھا کہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

اس تیئس سالہ لڑکی کے باپ نے بعد میں یہ اقرار کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو والدین کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سن 2003 میں 450 عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد