شوکت سمیت 26 امیدوار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے کل چھبیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی کی مدت ختم ہوگئی ہے اور جمعہ کے روز سے جانچ پڑتال شروع ہوگی۔ صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں واقع حلقہ 59 کے لیے نامزد رٹرننگ افسر طاہر صابر جو کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بھی ہیں انہوں نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس حلقہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کل سولہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ ان کے مطابق سولہ امیدواروں میں سے حکمران جماعت مسلم لیگ کے شوکت عزیز اور ایمان وسیم، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے راجہ پرویز اشرف ، ڈاکٹر سکندر حیات اور نوید چودھری ، مسلم لیگ نواز کے ملک سہیل اور شیخ آفتاب احمد ، متحدہ مجلس عمل کے مولانا قاری سعید الرحمٰن اور عتیق الرحمٰن جبکہ باقی سات امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران مسلم لیگ کے شوکت عزیز ، ارباب ذکاءاللہ اور ارباب حاجی عبداللہ ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے مہیش کمار ملانی، محمد مین بجیر اور انجنیئر گیان چند ، متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر ممتاز میمن اور میر محمد بلیدی، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے نور محمد بھٹی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر سہیل ڈیوڈ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے لیے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے کے لیے وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان وسیم اٹک جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام الرحیم کے بھانجے ارباب ذکاء اللہ تھرپارکر کی نشستوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔ مستعفی ہونے والے اراکین نے ضمنی انتخاب کے لیے بھی کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں میں پولنگ اٹھارہ اگست کو ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||