BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 June, 2004, 16:34 GMT 21:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شوکت عزیز کو وزیر اعظم بنایا جائے گا‘

شوکت عزیر راؤ سکندر کی نشست سے الیکشن لڑیں گے
شوکت عزیر راؤ سکندر کی نشست سے الیکشن لڑیں گے
تحلیل کردہ کابینہ کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو عارضی طور پر وزیر اعظم بنایا جا رہا ہے اور شوکت عزیر کو مستقل طور پر وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ رات گئے کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران چوہدری شجاعت نے شوکت عزیز اور مشاہد حسین کو موجودگی میں اعلان کیا کہ وہ ایک مختصر عرصے کے لیے وزیر اعظم بن رہے ہیں اور جیسے ہی شوکت عزیز قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہو کر آئیں گے وہ وزارتِ عظمیٰ ان کے حوالے کر دیں گے۔

اس پریس کانفرنس میں ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایسی کیا ضرورت پیش آگئی تھی جس کی وجہ سے میر ظفر اللہ جمالی کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا تو وہ اس کا کوئی واضح جواب نہیں دی سکے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کچھ ساتھیوں نے غیر یقینی صورتِ حال پیدا کر دی تھی جس کی وجہ سے تبدیلی ناگزیر ہو گئی۔

قبل ازیں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شوکت عزیز ایوان بالا (سینیٹ) کی نشست سے مستعفی ہو کر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے اور رکن اسمبلی بننے کے بعد ان کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ چودھری شجاعت حسین عارضی طور پر وزیر اعظم بن رہے ہیں اور پینتالیس دنوں کے بعد شوکت عزیز وزیراعظم بنیں گے۔

شیخ رشید کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ راؤ سکندر اقبال جو کہ وزیر دفاع اور سینیئر وزیر تھے وہ قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوجائیں گے کیونکہ انہیں پنجاب کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے بقول پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی قومی اسمبلی کی راؤ سکندر کی نشست سے ضمنی انتخاب میں شوکت عزیز حصہ لیں گے۔ شیخ رشید کے مطابق راؤ سکندر اقبال کو پنجاب کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے جب اکتوبر سن ننانوے میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا اس وقت سے شوکت عزیز پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں۔

شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں جب تک اقتصادی مضبوطی نہیں آئے گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرے گا اور ان کے بقول یہ ہی وجہ ہے کہ صدر جنرل مشرف ’ ٹیکنوکریٹس‘ پر انحصار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مستعفی ہونے والے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے اخباری کانفرنس میں بتایا تھا کہ شوکت عزیز کا نام بھی نئے وزیراعظم کے لئے زیر غور تھا لیکن وہ چوہدری شجاعت کو وزارت اعظمیٰ کے لئے نامزد کرتے ہیں۔ وہ کہہ رہے تھے کہ شوکت عزیز ان کے گھر کے آدمی ہیں اور ان سے وہ بعد میں معاملہ طے کرلیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد