شوکت عزیز: مٹھی سے کاغذات داخل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر خزانہ اور نامزد وزیراعظم شوکت عزیز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 229 تھر پارکرI کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی میں ریٹرننگ آفیسر غلام مہدی نے ان سے کاغذات وصول کیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سندھ کے وزیراعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، وفاقی وزراء شیخ رشید، غوث بخش مہر، یار محمد رند، اویس لغاری، وزیر مملکت خالد لند، صوبائی وزراء صدرالدین راشدی اور عارف جتوئی شوکت عزیر کے ہمراہ تھے۔ یہ نشست ان کے لیے ارباب غلام رحیم کے بھانجے ارباب ذکا اللہ نے خالی کی ہے اور اس پر اٹھارہ اگست کو انتخابات ہوں گے۔ مٹھی سے بی بی سی کے نامہ نگار علی حسن نے بتایا کہ وہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||