BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 May, 2004, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں کشیدگی
ہنگامہ
مفتی شامزئی کی ہلاکت کی خبر کے بعد کراچی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی
پیر کے روز کراچی کی سڑکوں پر کسی ممکنہ ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی شامزئی کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد شہر میں ہنگامے شروع ہوگئے تھے۔

پیر کے روز بھی شہر میں کئی بازار بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم رہی۔

مفتی شامزئی طالبان حامی تھے۔ ان پر اس وقت گولیاں چلائی گئیں جب وہ اتوار کی صبح اپنے گھر سے مدرسہ جا رہے تھے۔

پولیس بالخصوص اہل تشیع کی مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت پر مامور کی گئی ہے۔

چھ جماعتی مذہبی اتحاد ’متحدہ مجلس عمل‘ نے جمعہ کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایم اے کے ایک سینیئر رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ایک عالم کے قتل کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا: ’اگر مفتی شامزئی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہم دوسرے اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔‘

واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

اب تک کسی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق چھ مسلح افراد نے ان کی کار پر حملہ کیا جس میں مفتی شامزئی ہلاک جبکہ ان کا بیٹا، بھتیجا، محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد