کراچی سے حیدر آباد جانے والی وین کو حادثہ

پاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب مسافر وین میں سلینڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے متعدد افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔

واقعے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ برس نومبر میں صوبہ سندھ کے ہی شہر خیرپور میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں58 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثہ میں حادثہ ٹھیٹری بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں اور ان کی عمومی وجوہات مخدوش سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی غفلت، پہاڑی علاقوں میں تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانا اور گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنا بتائی جاتی ہیں۔