وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ہی رہیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو نو منتخب صدر باراک اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر دفاع کے عہدے پر برقرار رہنے کی پیش کش ہوئی ہے اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔ ان خبروں میں جو ذرائع ابلاغ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی ہیں کہا گیا ہے کہ باراک اوباما کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کم از کم ایک سال کے عرصے تک رابرٹ گیٹس کو وزیر دفاع رہنے کی پیش کش ہوئی ہے۔ رابرٹ گیٹس کو صدر بش نے دو سال قبل ڈونلڈ رمز فیلڈ کی جگہ وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔ وزارتِ دفاع میں یہ تبدیلی عراق میں تشدد کم کرنے میں امریکی فوج کو ناکامی کے پس منظر میں عمل میں لائی گئی تھی۔ رابرٹ گیٹس وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالنے سے قبل امریکی خفیہ ادارے سی ائی اے کے ڈائریکٹر تھے۔ واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ رابرٹ گیٹس کو وزارتِ دفاع میں اچھی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق جنرل جیمز جوزن کو جو کہ سابق میرین کمانڈنٹ اور یورپ میں امریکہ اور نیٹو فوج کے کمانڈر رہے ہیں اوباما کا نیشل سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر کیا جا رہا ہے۔ باراک اوباما کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم میں تجربہ اور صلاحیت کا امتزاج دیکھنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں نیٹو وسائل اور فوج فراہم کرے:گیٹس11 February, 2007 | آس پاس گیٹس کا فوج بھیجنے کا پہلا حکم27 December, 2006 | آس پاس عراق میں مشکل صورتحال کا سامنا23 December, 2006 | آس پاس رپورٹ ’جادوئی فارمولا‘ نہیں06 December, 2006 | آس پاس رپورٹ ’جادوئی فارمولا‘ نہیں06 December, 2006 | آس پاس امریکہ: عراق پالیسی پر رپورٹ آج06 December, 2006 | آس پاس رمزفیلڈ کی جگہ باب گیٹس08 November, 2006 | آس پاس ’امریکہ غیر روایتی جنگ پر توجہ دے‘31 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||