نیٹو وسائل اور فوج فراہم کرے:گیٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے نیٹو اتحاد میں شامل ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے مزید رقم اور فوج فراہم کریں۔ میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ’یہ بہت اہم ہے کہ افغانستان میں حاصل کی جانے والی فتح کو غفلت اور سیاسی عزم کی کمی کی وجہ سے ہاتھ سے نکلنے نہ دیا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ اس امر پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ ایک ایسا اتحاد جس کے اراکین میں دنیا کے خوشحال ترین ممالک شامل ہیں اور جس کے پاس بیس لاکھ فوجی موجود ہیں افغانستان کے لیے وسائل فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ چند دن قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ شیفر نے بھی اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اس برس کے دوران اقوامِ عالم افغانستان میں بہتر کردار ادا کریں گی اور 2007 میں ساری دنیا افغان عوام کی مدد کے حوالے سے آگے آئے گی۔ امریکی وزیرِ دفاع پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں جس کے دوران وہ حکام سے افغانستان کے حالات پر بھی بات کریں گے۔ دریں اثناء افغان صوبے ہلمند کے گورنر نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان سے سات سو کے قریب شدت پسند افغانستان پہنچے ہیں اور برطانوی افواج سے نبر آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔ حاجی اسد اللہ وفا نے بی بی سی کے نامہ نگار الیسٹر لیتھ ہیڈ کو بتایا کہ ان شدت پسندوں میں عرب، چیچن اور پاکستانی طالبان شامل ہیں اور ان کی آمد کا مقصد علاقے میں موجود ایک ڈیم کے منصوبے کو نقصان پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں ہلمند میں موجود برطانوی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ وہ سنگین کے علاقے میں شدت پسندوں کی نقل وحرکت سے باخبر ہیں اور اگر کوئی غیر معمولی بات ہوئی تو ان سے نمٹ لیا جائے گا۔ | اسی بارے میں موسٰی قلعہ پر بات چیت نہیں: طالبان06 February, 2007 | آس پاس افغان نیٹو: رچرڈز کی جگہ میکنل04 February, 2007 | آس پاس طالبان سے قبضہ چھڑانے کی تیاری03 February, 2007 | آس پاس نیٹو حملہ میں ’تیس طالبان ہلاک‘31 January, 2007 | آس پاس افغانستان کی مزید فوجی امداد: نیٹو26 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||