BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 August, 2008, 17:40 GMT 22:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ ججوں کی تقرری بدھ کو؟

سندھ ہائی کورٹ
ججوں کی بحالی حکومتی سازش ہے: رشید رضوی
سندھ ہائی کورٹ کے آٹھ معزول ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری ہونے کا امکان ہے جن کی تقرری کی سمری پر سابق صدر پرویز مشرف نے دستخط کردیے تھے۔

واضح رہے کہ ان ججوں کی تقرری کی سمری پر دستخط تو ہوگئے تھے لیکن مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کےدرمیان اختلافات کے باعث حکومت نے اس پر عمل درآمد روک لیا تھا۔

سیکریٹری قانون آغا رفیق احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ امکان ہے کہ بدھ تک ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ ان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی بحالی کے بارے میں انہیں علم نہیں کیونکہ اس ضمن میں سمری نہیں آئی تھی۔

بحال ہونے والے جج صاحبان میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سجاد علی شاھ، جسٹس ظفر شیروانی، جسٹس سلمان انصاری اور جسٹس عبدالرشید کلوڑ شامل ہیں۔

ان ججوں کی بحالی کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی سینیئر ترین جج ہوجائیں گے موجودہ قائم مقام چیف جسٹس عزیزاللہ میمن ان سے جونیئر ہیں قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس بن سکتے ہیں۔

ہائی کورٹ کے باقی معزول ججوں میں چیف جسٹس صبیح الدین، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس ارشد سراج میمن شامل ہیں جبکہ جسٹس رحمت حسین جعفری ریٹائر ہوچکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید رضوی نے اس اقدام کو حکومتی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ جج صاحبان اپنے ساتھیوں کو بیچ منجدھار میں چھوڑکر جا رہے ہیں یہ قدم وکلاء تحریک کے لیئے بھی اچھا نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے گزشتہ دنوں کراچی کے دورے کے دوران معزول جج صحابان سے ملاقات کی تھی، چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری اس ملاقات کی تفصیلات تو ظاہر نہیں کی گئیں تھیں۔ مگر سندھ ہائی کورٹ سے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس صبیح الدین احمد نے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے یہ ضرور کہا تھا کہ جـجز میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔

ہائی کورٹ بار کے صدر رشید رضوی کا کہنا تھا کہ ان آٹھ معزول ججوں کی بحالی سے تو یہ ہی لگتا ہے کہ چیف جسٹس کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

اسی بارے میں
نواز شریف سے معذرت: زرداری
25 August, 2008 | پاکستان
حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا
25 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد