BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائیں سہیلی سرکار کا مظفر آباد

سہیلی سرکار
جب سارا شہر تلپٹ ہوگیا تب بھی مزار کو خراش تک نہیں آئی
مجھے سائیں سہیلی سرکار کے ایک سپروائزر راجہ نعیم نے بتایا کہ ہم نے اس آٹھ روزہ میلے کی اختتامی تقریبات میں پاکستان کے وزیرِاعظم شوکت عزیز کو مدعو کیا تھا لیکن وہ بھی مجبور تھے کیونکہ انہیں واشنگٹن جانا تھا۔انکے قریب کھڑے ایک ملنگ نے فقرہ لگایا۔ صدر اور وزرائے اعظم کا آستانہ وہاں ہے ہم غریبوں کا یہاں ہے۔ پنجتن پاک تے سائیں سہیلی سرکار دی خیر۔۔۔

اگرچہ سائیں کے آستانے پر آنے والے ننانوے فیصد لوگوں کو اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ سہیلی سرکار کون تھے۔ البتہ مزار کی دیکھ بھال کرنے والے محکمہ اوقاف نے جو معلومات جمع کی ہیں ان کے مطابق سائیں اب سے کوئی ڈیڑھ سو سال پہلے ملتان سے چلے اور ایبٹ آباد اور مانسہرہ رکتے ہوئے گڑھی حبیب اللہ کے راستے یہاں پہنچے جہاں آج مظفر آباد ہے تو اس وقت یہاں کچھ بھی نہ تھا۔

بقول سپروائزر راجہ نعیم، سائیں نے اس جگہ ڈیرہ جمایا تو یہ شہر بھی آباد ہوا۔شائد یہی وجہ ہے کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں جب سارا شہر تلپٹ ہوگیا تب بھی اس شہر کے پیٹرن سینٹ کے مزار کو خراش تک نہیں آئی۔

گزشتہ برس تک سائیں سہیلی سرکار کے میلے میں پنجاب اور صوبہ سرحد سے کاروباری حضرات آ کر آ ٹھ روز تک دکانیں سجاتے تھے۔گتکے باز ٹیمیں آتی تھیں۔ قوال پارٹیاں اتنی بڑی تعداد میں آتی تھیں کہ ہر پارٹی کو پرفارمنس کے لیے صرف آدھ گھنٹہ ملتا تھا لیکن اس بار مزار کے احاطے میں چونکہ این جی اوز کے کیمپ لگے ہوئے ہیں اس لیے صرف لنگر کا انتظام ہے۔

سائیں کی دیگر تعلیمات کسی کو یاد ہوں نہ ہوں البتہ معتقدین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر کسی کو اپنی مراد پوری کرانی ہو تو مٹی کے دیے میں چرس جلائے۔ کیونکہ سائیں کو یہ حالتِ جذب مرغوب تھی۔ لہذا سارا سال مزار پر چرس پینے کی ممانعت ہے لیکن میلے کے آٹھ دنوں میں یہ پابندی اٹھ جاتی ہے اور یوں خوب دھواں دار عرس ہوتا ہے اور دیے میں جلنے والا چرس ملا تیل تبرکاً بالوں میں بھی لگایا جاتا ہے

مزار پر حاضری دینے والے ایک این جی او ورکر کے بقول اس طرح کی سرگرمیاں ایک بڑے سانحے کے بعد نہ صرف لوگوں کے لیےتھراپی ثابت ہوتی ہیں بلکہ ان میں جینے کا حوصلہ بھی پیدا کرتی ہیں لیکن میں اس ورکر سے اپنی بات مکمل نہیں کر پایا کیونکہ ایک ملنگ نے زور سے میرے کان کے قریب آ کر نعرہ لگادیا۔

سائیں سہیلی سرکار دی خیر ۔۔۔پنجتن پاک دی خیر۔۔۔

بالاکوٹ کے بادشاہ
مرشد، سرکار، عالی جناب۔۔۔۔
کامیاب حکمرانی
کیا قیادت کا کلر بلائنڈ ہونا ضروری؟ وسعت اللہ
کیسی آئینی ضمانت
آئینی ضمانت اور وہ بھی کتنے دن کی: وسعت اللہ
بات سے بات زیرو زیرو زیرو ایک
عورتوں کے ساتھ واقعات ہر جگہ: وسعت اللہ خان
اسی بارے میں
مفت مشورہ: تھوڑا سا آرام کر لیں
18 September, 2005 | قلم اور کالم
دوہری شخصیت کا مسئلہ
28 August, 2005 | قلم اور کالم
بیک اپ سپورٹ
21 August, 2005 | قلم اور کالم
مدرسوں کے طلباء کی بے دخلی کیوں؟
07 August, 2005 | قلم اور کالم
کن ٹوٹا
27 July, 2005 | قلم اور کالم
تیس نمبر بس
10 July, 2005 | قلم اور کالم
کہ ہم غریب ہوئے ہیں
03 July, 2005 | قلم اور کالم
اور صرف شاعر تو
26 June, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد