BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 June, 2005, 13:48 GMT 18:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اور صرف شاعر تو

احمد فراز
ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہ
حکومتِ پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر احمد فراز ہلالِ امتیاز نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سربراہ کے طور پر اپنے دس سالہ دور میں ادارے کو خسارے سے نکال کر ایک منافع بخش فاؤنڈیشن میں تبدیل کردیا۔

مگر حکومتِ پاکستان کو چونکہ اس بات کا بھی پورا احساس ہے کہ تہتر سالہ احمد فراز کو طویل العمری اور خرابی صحت کے سبب اب آرام کی ضرورت ہے اس لئے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت انہیں بادلِ نخواستہ فوری طور پر سبکدوش کیا جاتا ہے۔حالانکہ انہیں سابق بے نظیر حکومت نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا اور ایک نگراں وزیرِ اعظم ملک معراج خالد نے انکی تقرری کے کنٹریکٹ میں لامحدود مدت تک کے لئے توسیع کردی تھی۔

احمد فراز کا کہنا ہے کہ انہیں خرابی صحت سے زیادہ حالیہ دنوں میں فوج کے سیاسی کردار پر ناقدانہ گفتگو کے ردِ عمل میں سبکدوش کیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل جب فراز ہنوز نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیرمین تھے انکا سامان اچانک گھر سے باہر نکال کر سڑک پر رکھ دیا گیا تھا اس تجربے کے بعد بھی فراز جیسا جہاندیدہ شاعر اپنی ضعیف العمری کے سبب دو باتیں یاد نہ رکھ سکا۔

ایک یہ کہ پاکستان میں خرابی صحت اور طویل العمری کے سبب سبکدوشی کے اصول کا اطلاق ہر سرکاری ملازم پر ہوتا ہے سوائے ان حاضر و سابق فوجی افسروں کے جو کارپوریشنوں کے سربراہ بنائے گئے ہیں یا کنٹریکٹ کی بنیاد پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں بشمول وزارتِ خارجہ میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دوم یہ کہ فراز کو بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے کوئی چھ برس بعد یاد آیا کہ فوج کا سیاسی کردار برا ہوتا ہے۔حالانکہ سابق فوجی حکمراں جنرل ضیاالحق کا دور شروع ہوتے ہی نسبتاً جواں سال فراز کو یاد آگیا تھا کہ فوج کا بار بار اقتدار پر قبضہ کرنا کتنا برا ہوتا ہے۔

چنانچہ اے فراز

شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

حکومتِ پاکستان نے احمد فراز کی جگہ اکیڈمی آف لیٹرز کے سربراہ افتخارعارف کو نیشنل بک فاؤنڈیشن کا اضافی چارج دے دیا ہے

تم بھی افتخار عارف بارہویں کھلاڑی ہو
انتظار کرتے ہو ایک ایسے لمحے کا
ایک ایسی ساعت کا
جس میں حادثہ ہو جائے
جس میں سانحہ ہو جائے
تم بھی افتخار عارف
تم بھی ڈوب جاؤ گے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد