BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کرکرے کی موت سازش نہیں تھی‘
عبدالرحمان انتولے
انتولے کو حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور عبدالرحمن انتولے کے اینٹی ٹیررازم سکواڈ کے چیف ہیمنت کرکرے کی موت سے متعلق بیان پر حکومت نے منگل کو لوک سبھا میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ہیمنت کرکرے کی موت سازش نہیں تھی۔

حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت کے بیان کی سخت مخالفت کی، نعرے بازی کی اور لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

حکومت کی جانب سے بیان پڑھنے کی کوشش وزیر داخلہ پی چدمبرام نے کی لیکن حزب اختلاف کی جانب سے مخالفت اور شو شرابے کی وجہہ سے بیان پورا پڑھے بغیر پیش کر دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر لال کرشن آڈوانی کا کہنا تھا کہ انہیں بیان کی ایک کاپی ملی ہے جس میں حکومت نے کرکرے کی موت کے واقعہ کی تفصیلات بتائی ہیں نہ کہ انتولے کے بیان پر کوئی صفائی یا ان کے خلاف کارراوئی کے بارے میں بتایا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ انتولے کا بیان ایک قومی شرمندگی کا باعث ہے اور ہیمنت کرکرے کی موت کی از ثرنو تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہیمنت کرکرے شدت پسندوں کی گولی کا نشانہ بنے تھے۔

انتولے نے گزشتہ ہفتے بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے کہا کہ انہیں ہیمنت کرکرے کی موت پر شبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکرے دہشت گردی کا شکار ہوئے یا پھر دہشت گردی اور اس کے علاوہ کچھ اور، وہ نہیں جانتے لیکن ان کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

انتولے نے کہا تھا کہ کرکرے مالیگاؤں دھماکے کی تفتیش کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی تحقیقات میں ثابت کیا تھا کہ یہ دھماکے غیرمسلموں نے کیے تھے۔

انتولے نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت ہے کہ کرکرے جیسا افسر تاج ہوٹل، اوبیرائے ہوٹل یا ناریمان ہاؤس جانے کے بجائے کاما ہسپتال کی گلی میں کیوں گیا؟ انتولے نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ایک ہی گاڑی میں تین اعلیٰ پولیس افسران کیوں گئے جبکہ یہ پروٹوکول کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آخر انہیں وہاں جانے کی اجازت کس نے دی تھی؟

حزب اختلاف نے انتولے کے بیان کے فورا بعد ہی پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتولے نے ایک اعلیٰ افسر کی شہادت پر انگلی اٹھائی ہے اس لیے وہ معافی مانگیں لیکن انتولے اپنے بیان پر اڑے رہے۔

ہیمنت کرکرےہیمنت کون تھے
دہشت گردی کے مقدموں میں اہم کرداروجہۂ شہرت
پندرکرسپاہی کی لاچاری
پرانی بندوق سے خود کار رائفل کا مقابلہ
ہیمنت کرکرےہیمنت کون تھے
دہشت گردی کے مقدموں میں اہم کردار وجۂ شہرت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد