سکیورٹی اہلکاروں کوخراج عقیدت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اینکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے انسداد دہشتگردی دستے یعنی اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے، نیشنل سکیورٹی گارڈز کے میجر سندیپ اننی کرشن اور کمانڈو گجیندر سنگھ کو سنیچر کی دوپہر کو قومی اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کی گئی۔ جنازے کے سفر ميں سڑک کے دونوں طرف سینکڑوں کی تعداد ميں لوگ ان اہلکاروں کو الوداع کہنے کے لیے کھڑے تھے۔ ممبئی حملوں میں 170 سے زیادہ افراد ہلاک اور 370 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں 14 سکیورٹی فورسز بھی ہلاک ہوئے تھے۔ اے ٹی ایس کے چیف چھبیس نومبر کی رات شدت پسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ ميں ہلاک ہوئے تھے۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے مالیگاؤں کیس کی تحقیقات میں مصروف تھے اور انہیں کچھ روز سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ مالیگاؤں دھماکے کی تفتیش کے دوران سادھوی پرگیا سنگھ، لفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمیت دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ کر کرے سات برس تک ہندوستان کی خفیہ ایجنسی راء میں رہے تھے اور اسی برس جنوری میں انہيں اے ٹی ایس کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔ 31 سالہ میجر اننی کرشن سنیچر کی صبح تاج ہوٹل میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی میں مارے گئے تھے۔ وہ گزشتہ دو برس سے بلیک کیٹ کمانڈو فورس میں تھے۔ ممبئی کے ناریمن ہاؤس میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے این ایس جی کے ہولدار گجیندر سنگھ کا جنازہ ان کے آبائی وطن دہرادون لے جانے سے پہلے دلی لایا گیا تھا۔ گجیندر سنگھ 51 ویں سپیشل ٹاسک فورس کے ممبر تھے۔ |
اسی بارے میں جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکوں کی دوسری برسی 11 July, 2008 | انڈیا دو دھماکے پانچ ہلاک، متعدد زخمی29 September, 2008 | انڈیا سخت قوانین کی ضرورت:انڈین میڈیا15 September, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی مخالف فتوے کی توثیق10 November, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی کے لیےٹاسک فورس‘ 23 November, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||