BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 November, 2008, 02:34 GMT 07:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی ارب پتی ممبئی میں ہلاک
اندریس لیوراس کا سمندری کشتیوں کا بہت بڑا کاروبار تھا
ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک سو بیس افراد میں ایک قبرصی نژاد برطانوی ارب پتی تاجر بھی شامل ہیں جنہوں نے مرنے سے تھوڑی دیر قبل بی بی سی کو ایک انٹرویو دیا۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ مرنے والے میں تہتر سالہ اندریس لیویراس بھی شامل تھے۔ برطانوی دفترِ خارجہ نے اندریس لیویراس کے مرنے کی خبر قبرص کی وزارت خارجہ سے تصدیق کے بعد جاری کی۔

قبرص کے خبر رساں ادارے نے اندریس لیویراس کے بھائی تھیوفینس کے حوالے سے کہا کہ اندرے کو بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوٹل سے یرغمال بنا کر بعد میں ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے سے چند گھنٹوں قبل تاج ہوٹل سے بی بی سی کو ٹیلی فون پر ایک انٹرویو میں اندریس لیویراس نے کہا کہ ’جیسے ہی ہم کھانے کی میز پر بیٹھے ہی تھے کہ ہوٹل کی لابی سے مشین گن سے گولیاں چلنے کی آواز آئی۔‘

’ہم میز کے نیچے چھپ گئے اور پھر بتیاں بھجا دی گئیں لیکن گولیاں چلنے کی آواز آتی رہی اور پھر وہ ہمیں ہوٹل کے باورچی خانے میں لے گئے اور وہاں سے ہوٹل کے تخانے میں۔‘

 ’آخری بم پھٹنے کی آواز کوئی پینتالیس منٹ پہلے آئی تھی اور اس سے پوری عمارت لرز اٹھی تھی۔ کسی کو نہ اندر آنے دیا جا رہا نہ کسی کو باہر جانے دیا جا رہا ہے۔ ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔‘

ان کے اندازے میں اس وقت ایک ہزار کے لوگ وہاں موجود تھے جن میں مقامی لوگ بھی تھے اور غیر ملکی سیاح بھی۔

لیویر نے بتایا کہ ’ہم چھپے ہوئے نہیں بلکہ بند ہیں۔ ہمیں کوئی کچھ نہیں بتا رہا۔ اس کمرے میں ہمیں بند کر دیا گیا ہے۔‘

’ہم ہمارے ساتھ ہوٹل کا کچھ عملہ بھی موجود ہے جو ہماری مدد کر رہا ہے۔ ہمیں پانی اور سینڈوچ فراہم کررہے ہیں۔ لیکن کوئی کچھ نہیں کھا رہا ہو کوئی خوف زدہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جب وہ فون پر بات کر رہے ہیں اس وقت بالکل خاموشی ہے۔ ’آخری بم پھٹنے کی آواز کوئی پینتالیس منٹ پہلے آئی تھی اور اس سے پوری عمارت لرز اٹھی تھی۔ کسی کو نہ اندر آنے دیا جا رہا نہ کسی کو باہر جانے دیا جا رہا ہے۔ ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔‘

ان سے انٹرویو لینے والے نے کہا کہ آپ تو بہت خوف زدہ ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ’ ہر کوئی خوف زدہ ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

اندریس لیویراس موناکو میں سمندری کشتیوں کی ایک کمپنی کے مالک تھے۔

انہوں نے آئن لائن پر اپنے سوانحی خاکہ میں لکھا ہے کہ کس طرح وہ لندن آنے کے بعد ایک بیکری میں ملازم کی حیثیت سے کام کرتے کرتے ایک دکان کے مالک بنے اور پھر اس دکان سے انہوں نے ایک بڑا کاروبار جمایا جسے بعد میں وہ بیچ کر سمندری کشتیوں کے کاروبار سے منسلک ہو گئے۔

اندریس لیویراس کا نام ایک اخبار نے لندن کے امیر ترین دو سو پینسٹھ افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بھارت میں برطانوی سفیر نے سر چرڈ سٹیگ نے ابتدا میں کہا تھا کہ ان حملوں میں سات برطانوی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم گارڈن براؤن نے کہا کہ برطانیہ پولیس ماہرین کو ان واقعات کی تحقیقات میں بھارتی حکام کی مدد کے لیے بھارت روانہ کر رہی ہے۔

موت کا پاسپورٹ
’برطانوی اور امریکی سامنے آ جائیں‘
پیچھے کون، مقصد کیا
حملوں کیوں کیئے گئے ابھی واضح نہیں ہے
جمال ’عراق سے زیادہ ڈر‘
غیر ملکی سیاحوں میں خوف و ہراس
آنکھوں دیکھا حال
’ٹکٹ لینے گیا تھا کے فائرنگ شروع ہو گئی‘
ممبئی حملےممبئی پر حملہ
شہر میں حملے، فائرنگ کہاں کہاں
ممبئی حملے
شہر سے تازہ ترین تصاویر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد